استاد دلشاد حسین خان انتقال کرگئے

استاد دلشاد حسین خان پاکستان سے امریکہ جارہے تھے کہ راستے میں استنبول ایئر پورٹ پر انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث اوہ موقع پر ہی انتقال کرگئے۔

               
April 11, 2021 · قومی
مرحوم کا تعلق دہلی گھرانے سے تھا،فائل فوٹو

مرحوم کا تعلق دہلی گھرانے سے تھا،فائل فوٹو

دنیائے موسیقی کے نامور فنکار استاد دلشاد حسین خان انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق استاد دلشاد حسین خان پاکستان سے امریکہ جارہے تھے کہ راستے میں استنبول ایئر پورٹ پرانہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث اوہ موقع پر ہی انتقال کرگئے، ان کی میت امریکہ لائی جائے گی، مرحوم کا تعلق دہلی گھرانے سے تھا، وہ وائلن بجانے میں غیرمعمولی مہارت رکھتے تھے۔