ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو
ہم مفتی صاحب کی زندگی کیلیے دعا گو ہیں ۔فائل فوٹو

سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولےجائیں گے۔ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولےجائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن میں جمہوریت کی جیت ہوئی، حکومت ڈسکہ الیکشن ہار کر بھی جیتی ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ الیکشن پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان ہوگا، پی ٹی آئی کی خوش نصیبی ہے کہ اسے نالائق اپوزیشن ملی، اپوزیشن جماعتیں آپس میں لڑائی جھگڑاکررہی ہیں جب کہ سوئس اکاؤنٹس کیسز دوبارہ کھولےجائیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہزاد اکبر احتساب کے وزیر ہیں وہ چینی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں، ایف آئی اے میرے ماتحت ہے مگر شہزاد اکبر جو کررہےہیں انہیں کرنے دیں، ان کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے جب کہ جہانگیرترین کہیں نہیں جارہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام مافیا کو للکارا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں پر نکیل لگائی جائے، عمران خان مہنگائی سے متعلق معاملات کو خود دیکھ رہےہیں جب کہ ماہ رمضان میں کوشش ہوگی کہ لوٹ مار کو کنٹرول کیاجائے۔

فاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن میں صرف جمہوریت جیتی ہے، جمہوریت کا فیصلہ ہم سب کو قبول کرنا ہوگا۔ ڈسکہ میں پہلے دو لاشیں گری تھیں لیکن بغیرکسی لڑائی جھگڑے یا ناخوشگوار واقع کے الیکشن کا کامیاب انعقاد حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ اس ضمنی انتخاب میں حکومت ہار کر بھی جیت گئی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی بھرپورکوشش ہے کہ اس ملک میں جس جس نے بھی لوٹ مار کی ہے ان کو سزائیں دی جائیں ، کرپشن کے خلاف جنگ وزیر اعظم کا بیانیہ ہے، پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے،عمران خان مہنگائی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں،رمضان میں حکومت کی کوشش ہے کہ مافیا کو کنٹرول کیا جائے،حکومت دو نئے ڈیم بنانے جاری ہے جن پر کا م جاری ہے،گلگت بلتستان میں بڑے پراجیکٹس کا اعلان ہوگا۔