پاکستان سٹیزن پورٹل پرعوام کو ریلیف نہ ملنے کی شکایات پر وزیراعظم نے ایکشن لے لیا،وزیراعظم نے ایک لاکھ 55ہزار شکایات پرنظرثانی کا حکم دیدیا، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ غیرمطمئن شہریوں کی شکایات کو دوبارہ کھولا جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آفس کاکہناہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا،نظرثانی کیلیے شکایات اعلیٰ افسران کو تفویض کردی گئیں۔ وزیراعظم آفس کاکہنا ہے کہ متعلقہ شہری سے رابطہ اورمجازافسرکی رائے لازمی قراردی گئی ہے،پہلے مرحلے میں جائیداد کے تنازعات، امن وامان کی شکایات کاجائزہ لیاجائےگا ۔
وزیراعظم آفس کاکہناہے کہ انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو بھی دوبارہ کھولاجائےگا،وفاقی اداروں کی 68 ہزار، پنجاب کی53ہزار شکایات پر نظرثانی ہوگی ،خیبرپختونخوا 15ہزار، سندھ کی 13ہزار شکایات شامل ہیں۔
وزیراعظم آفس کاکہناہے کہ بلوچستان 1800 اوراسلام آباد سے1200 شکایات شامل ہیں،وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شکایات کے ازالے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔