وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ کوئی بھوکانہ سوئے کی تجویزثانیہ نشتر کو دی تھی ،مستحق پسماندہ طبقہ اس پروگرام سے مستفید ہوگا،پورے پاکستان میں موبائل ٹرک کچن کا جال پھیلا دیں گے ۔
”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے“ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اس پروگرام کا دائرہ کارپورے ملک میں پھیلایا جائے گا،چاہتاہوں حکومتی نمائندگان وزرائے اعلیٰ میں احساس پیداہو،انہوں نے کہاکہ موبائل کچن پروگرام سے غریب کو کھانا فراہم کیا جائےگا،مدینہ کی ریاست سب سے بڑی قوم بن کر ابھری تھی ۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ہمارے حالات مشکل ہیں قرضے چڑھے ہوئے ہیں ،مشکل حالات کے باوجود اللہ کا حکم ہے کہ ہم اس راستے پر چلیں ،ریاست ذمہ داری لے گی، گھر پر کھانا پہنچائے گی تو اللہ کی برکت آئے گی ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ دنیا میں ہماراملک چند ملکوں میں ہے جوسب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں ،کمزور طبقے کو اوپراٹھاناریاست کی ذمے داری ہے، پورے ملک میں ٹرک کچن کا جال پھیلائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال بناجہاں75 فیصد سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا،پشاور میں شوکت خانم ہسپتال بن چکا اب کراچی میں بننے جا رہا ہے ،شوکت خانم ہسپتال میں اب تک غریبوں کے علاج پر 50 ارب خرچ کیا ہے ،یہ پیسہ قوم کا ہے جن سے غریبوں کا علاج کیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام کے ذریعے اللہ کی برکت آئے گی ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پناہ گاہیں بنیں ،مزدوروں کیلئے پناہ گاہیں بنائی گئی ہے،مزدور پناہ گاہ میں ٹھہر کر پیسہ گھر بھیج سکتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ انشورنس دی جارہی ہے ، امیر ملکوں میں بھی اس قسم کی ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی ،کسی بھی ہسپتال میں10 لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ اگلے مرحلے میں ہسپتالوں کا دائرہ کار بھی پھیلے گا،ہیلتھ کارڈ کے ذریعے شہری کسی بھی ہسپتال سے علاج کرا سکے گا،ان کاکہناتھا کہ عثمان بزدار اورمحمود خان نے مشکل حالات میں ہیلتھ کارڈکیلیے پیسے رکھے ،مخیرحضرات حکومت کیساتھ مل کراس پروگرام کو بڑھا سکتے ہیں ۔