ہیلتھ کیئر ریگولیٹر ی اتھارٹی کے سربراہ علی حسین نقوی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی حسین نقوی کو بے ضابطگیوں کے الزمات پرعہدے سے معطل کیا گیا ہے، ان پر مسلسل غیر حاضریوں اور فنڈز کا خلاف ضابطہ استعمال کا الزام بھی تھا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ علی حسین نقوی سے بے ضابطگیوں پر وضاحت طلب کرلی گئی ہے اوران کی جگہ علی شعیب کو ہیلتھ کیئر اتھارٹی کا عارضی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔