ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 58افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ چار ہزار 584نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق حالیہ اموات کے بعد ملک بھر میں کوورنا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15ہزار501ہو گئی جب کہ متاثرین کی تعداد سات لاکھ 25ہزار 602 ہے ،جن میںسے چھ لاکھ 34ہزار 835 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔
سندھ میں دو لاکھ 69ہزار 126 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے دو لاکھ 57ہزار 804 صحتیاب ہوئے جبکہ چار ہزار 530جان کی بازی ہار گئے ۔ سندھ میں اس وقت ایکٹو کیسزکی تعداد چھ ہزار 792ہے ۔پنجاب میں دو لاکھ 50ہزار 459افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے چھ ہزار 988 جاں بحق ہو گئے جبکہ دو لاکھ تین ہزار 960افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ پنجاب میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 39ہزار 511 ہے ۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں 99ہزار 595افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، دو ہزار 651افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 83ہزار 852افراد زندگی کی جانب لوٹ آئے ۔ خیبرپختونخوا میں ایکٹو کیسز کی تعداد دو ہزار651ہے ۔ بلوچستان میں 20ہزار 321افراد کورونا کا شکار ہوئے جن میں سے 215افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 19ہزار 375افراد صحتیاب ہو گئے۔ بلوچستان میں 731ایکٹو کیسز ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 66ہزار 380افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 611افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 52ہزار 904افراد نے کورونا کو شکست دی ۔ اسلام آباد میں 12ہزار 865افراد زیر علاج ہیں ۔ گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 127افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ ایک سو تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک سو پانچ افراد اب بھی زیرعلاج ہیں ۔ چار ہزار 919افراد کورونا کے خلاف جنگ کر صحتیاب ہوئے ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 14ہزار 594افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، جن میں سے 403افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 12021افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، آزاد جموں وکشمیر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد دو ہزار 170ہے ۔