اسامہ ستی قتل کیس میں انسداددہشتگردی عدالت نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات خارج کردیں ۔
نجی تی وی کے مطابق اسامہ ستی قتل کیس کی انسداددہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی ،ملزمان کی مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواستیں منظورکرلی گئیں،انسداددہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ہٹانے اورمقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنےکاحکم دیدیا ۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ سنایا،ملزم مدثرکی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری مستردکردی گئی ۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں نے اسامہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا جس پر اسامہ کے والد کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا گیا تھا اور حکومت نے مقتول کے والد کو انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔