الیکشن کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس میں ن لیگ کوجواب جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا، رکن سندھ نے کہاکہ آئندہ جواب جمع نہ کرانے پرفیصلہ سنادیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزارپی ٹی آئی امیدوارعمرکاکاخیل کے وکیل شاہ خاورپیش ہوئے،اختیارولی کی جانب سے غلام محمدخان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
غلام محمدخان نے جواب جمع کرانے کیلیے مزیدوقت مانگ لیا،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اختیارولی کی جانب سے آج بھی جواب جمع نہیں کرایاگیا،ن لیگ کیس میں سنجیدہ نہیں،الیکشن کمیشن فیصلہ کرے۔
کیس میں ن لیگ کوجواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے رکن سندھ نے کہاکہ آئندہ جواب جمع نہ کرانے پرفیصلہ سنادیں گے، الیکشن کمیشن نے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔