پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کا بھیجا گیا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے شرکاء نے پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو جاری کردہ شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا جس پر شرکا کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں،عزت سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں۔