پٹرول بحران کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر آئل ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹرعمران احمد قائم مقام ڈی جی آئل تعینات کر دیے گئے ،سیکریٹری پٹرولیم میاں اسد حیا الدین تاحال عہدے پر برقرار ہیں ۔