سندھ حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے اورکابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق سندھ میں محکمہ تعلیم کی غیرتسلی بخش صورتحال اور خصوصاً ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹروں کے احتجاج اوران کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لے رہی ہے اوراس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ محکمہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب یا کسی اور نوجوان وزیر کے حوالے کردیا جائے۔