مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
پنجاب اور کے پی کی حکومتوں نے مردم شماری نتائج جاری کرنے کی حمایت جبکہ سندھ نے مخالفت کی اور تحفظات کا اظہار کیا۔ سندھ حکومت نے مردم شماری کے نتائج کو آئندہ مردم شماری سے منسلک کرنے کی تجویز دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی سندھ نے مردم شماری کے نتائج پراختلافی نوٹ لکھا۔ بلوچستان کے وزیراعلی نے معاملے پر مشاورت کے لیے وقت مانگا۔