پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم جماعتوں کے موقف میں اختلاف پراظہارخیال کریں گے ،مولانا کی پریس کانفرنس بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کا جواب ہوگی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالیں گے ،پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کیا رخ اختیار کرےگی،آج واضح ہو جائے گا۔