خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کاکہناہے کہ زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے ، زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 43 منٹ پر محسوس کیے گئے ،زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 اورگہرائی 169 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔