لاہورکی مختلف سڑکوں پر پولیس،ایلیٹ فورس اوررینجرزکی گاڑیاں گشت کررہی ہیں۔فائل فوٹو
لاہورکی مختلف سڑکوں پر پولیس،ایلیٹ فورس اوررینجرزکی گاڑیاں گشت کررہی ہیں۔فائل فوٹو

پنجاب میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا

 دھرنے ختم کرانے کیلیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کے پیش نظر حکومت نے رینجرزکو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورکی مختلف سڑکوں پر پولیس،ایلیٹ فورس اوررینجرزکی گاڑیاں گشت کررہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے ختم کرانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگیا جب کہ چوک یتیم خانہ میں مظاہرین کو منتشرکرنے کیلیے پولیس نے شیلنگ کی۔

لاہور میں سگیاں پُل، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ پر شنگھائی پُل کے قریب بھی ٹریفک بلاک ہوگیا جب کہ ملتان میں بہاولپوربائی پاس چوک پراحتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، احتجاج کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔