سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی کیس میں براہ راست میڈیا کوریج کی درخواست مسترد کردی،10 میں سے چار ججز نے نظرثانی درخواست کے فیصلے سے اختلاف کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی نظرثانی کیس میں براہ راست میڈیا کوریج کی درخواست پر سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے براہ راست میڈیا کوریج کی درخواست مسترد کردی،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں10 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا،10 میں سے چار ججز نے نظرثانی درخواست کے فیصلے سے اختلاف کیا،جسٹس عمرعطابندیال نے کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا ۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ فیصلے تحریراوراختلاف کرنے والے ججز کے نام جاننا چاہتاہوں،جسٹس عمرعطابندیال نے کہاکہ فیصلہ پڑھیں گے توآپ کو ناموں کا اندازہ ہو جائے گا۔
اختلافی نوٹ میں براہ راست نشریات کی استدعا منظور کی گئی ،اختلافی نوٹ میں کہاگیاہے کہ عوامی مفاد کا کیس ہے ویب سائٹ پر براہ راست دکھایا جائے ،عدالتی کارروائی کی آڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ پر ڈالی جائے ۔