فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوادچوہدری نے ایک جج کی توہین کی مگرنوٹس نہیں لیا گیا۔سرینا عیسیٰ

سپریم کورٹ میں جسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے کہاکہ یہاں ایک وزیراعظم خط نہ لکھنے پر نااہل ہوجاتا ہے ،ایک وزیر کوتوہین عدالت کا نوٹس بھی نہیں جاری نہیں ہوا،فوادچوہدری نے ایک جج کی توہین کی مگرنوٹس نہیں لیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران سیرینا عیسیٰ روسٹرم پرآ گئیں، سرینا عیسیٰ نے کہاکہ یہاں ایک وزیراعظم خط نہ لکھنے پرنااہل ہوجاتا ہے ،ایک وزیر کوتوہین عدالت کا نوٹس بھی نہیں ،فوادچوہدری نے ایک جج کی توہین کی مگرنوٹس نہیں لیا گیا ۔

جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ آپ کی درخواستیں ہمارے سامنے فکس نہیں ہوئیں ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ درخواست اب تک کیوں سماعت کیلیے مقرر نہیں ہوئی ؟کیا ججز رجسٹرارکے تابع ہیں ؟،رجسٹرار کے خلاف میں نے حلفیہ الزامات عائد کیے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس مقبول باقرنے جسٹس فائزعیسیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے کیس پر دلائل دیں،عدالت نے کہاکہ کل نظرثانی کیس سنیں گے تب تک باقی درخواستیں بھی مقرر ہوجائیں گی،جسٹس عمرعطابندیال نے جسٹس فائزعیسیٰ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کل دلائل تیارکرکے آئیں، سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔