لاڑکانہ۔نومسلمہ سے شادی نوجوان کا جرم بن گیا،کراچی میں اسلام قبول کرکے کے نوجوان سے پسند کی شادی کرنے والی آرتی عرف عائشہ کے شوہر محمد فواد کو پولیس کی جانب سے تھرڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے نوجوان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
اسی عدالت میں محمد فواد کے والد ڈاکٹر ابصارکی جانب سے اپنے وکیل کی معرفت محمد فواد اور آرتی عرف عائشہ کا نکاح نامہ پیش کیا جس پرعدالت نے نکاح نامے کی تصدیق کے احکامات جاری کر دیے۔
دوسری جانب ہندو برادری کی جانب سے عدالتی احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کرکے مطالبہ کیا کہ انہیں آرتی عرف عائشہ سے ملنے کی اجازت دی جائے تاہم انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔