پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کراچی حیدرآباد اسلام آباد اورلاہور کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا پہلا روضہ کل 14 اپریل بروز بدھ ہوگا۔
آج 13 اپریل بروز منگل مساجد میں نماز تراویح ادا کی جائے گی۔
رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کیا۔
رمضان المبارک 1442 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا پشاور میں ہوا جبکہ دیگر زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالخلافوں میں منعقد کیے گئے۔