پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے عہدوں سے مستعفی ہونے پر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شاٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پی ڈی ایم کے وٹس ایپ گروپ سے شیری رحمان،راجہ پرویز اشرف اور قمرالزمان کائرہ کو نکال دیا۔
احسن اقبال نے اے این پی کے میاں افتخار کوبھی پی ڈی ایم کے وٹس ایپ گروپ سے نکال دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ اے این پی پہلے ہی اتحاد سے باہر آچکی ہے۔