شہزاد اکبر کی وضاحت کے بعد نذیر چوہان کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا تھا۔فائل فوٹو
شہزاد اکبر کی وضاحت کے بعد نذیر چوہان کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا تھا۔فائل فوٹو

ترین حامی ارکان کا وزیراعظم کو خط،غیرجانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانیکا مطالبہ

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے حامی ارکان نے وزیراعظم عمران خان کےنام خط لکھ کرکیس کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانےکا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے حامی اراکین اسمبلی نےوزیراعظم کےنام خط میں لکھا ہےکہ جہانگیرترین کےنام اور ساکھ کو متاثرکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
اراکین کا کہنا ہےکہ مخالفین ایک منصوبےکے تحت جہانگیرترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وہ سمجھتےہیں کہ جہانگیرترین کے مخالفین وزیراعظم کوگمراہ کر رہے ہیں، وہ کسی تحقیقا ت کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خط پر ایم این ایز راجا ریاض، خواجہ شیراز، سمیع الحسن، ریاض مزاری، مبین عالم اعوان اور جاوید وڑائچ سمیت 19 اراکین صوبائی اسمبلی کے بھی دستخط ہیں۔