اس سے قبل شاہدرہ میں مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کانسٹیبل افضل جاں بحق ہوا تھا، سی سی پی
اس سے قبل شاہدرہ میں مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کانسٹیبل افضل جاں بحق ہوا تھا، سی سی پی

لاہور میں مظاہرین کے تشدد سے ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق

ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں مظاہرین کے تشدد سے ایک اور کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہےکہ کانسٹیبل علی عمران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا اور دوران علاج میو اسپتال میں دم توڑگیا۔
ترجمان کے مطابق لاہور میں مظاہرین کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے پولیس جوانوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک 97 جوان زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کانسٹیبل افضل جاں بحق ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں جبکہ متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔