قیدیوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے والی پولیس وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور قیدیوں سمیت کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابقپولیس وین میں قیدیوں کو مظفرگڑھ سے لیہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ چوک اعظم بائی پاس پر حادثہ پیش آگیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل سبحان اور قیصر شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفرکردیا گیا۔