اطلاعات کی رازداری کیلیےوٹس ایپ گروپ سے نکالا۔ احسن اقبال

پاکستان پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے عہدوں سے مستعفی ہوگئی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن

               
April 14, 2021 · اہم خبریں, قومی
وفاقی وزیرفواد چوہدری ہمیں ٹیکنالوجی پڑھانے کی کوشش نہ کریں میں خود انجینئر ہوں۔فائل فوٹو

وفاقی وزیرفواد چوہدری ہمیں ٹیکنالوجی پڑھانے کی کوشش نہ کریں میں خود انجینئر ہوں۔فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اطلاعات کی رازداری کیلیےضروری تھا کہ گروپ تک رسائی صرف ممبران تک محدود کی جائے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے رہنماؤں کو وٹس ایپ گروپ سے نکالنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے عہدوں سے مستعفی ہوگئی ہے،عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) باقاعدہ طورپرپی ڈی ایم چھوڑکرگئی ہے۔پی ڈی ایم واٹس ایپ گروپ مرکزی عہدیداروں کیلیے اندرونی مشاورت کاگروپ ہے۔