چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف یوسف رضا گیلانئی کی اپیل سماعت کیلیے منظور

اسلام آبا دہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

               
April 14, 2021 · اہم خبریں, قومی
سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو

سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔فائل فوٹو

ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف کی گئی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبا دہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت نے سیکریٹری قانون ، سیکریٹری پارلیمانی افیئرز ، پریزائیڈنگ آفیسر ودیگر کو نوٹس جاری کیا ہے۔عدالت کی جانب سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔فریقین سے 27 اپریل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔