مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہناہے کہ ججز اس ملک کی امید ہیں،آزاد فیصلے کرنےوالے جج نہ ہوں تو معاشرہ انتشار کا شکارہوجائے،ظلم کے مٹنے کا وقت آچکا،انصاف آگے بڑھے گا۔
لاہورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شہبازشریف پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے،ججز اس ملک کی امید ہے،عدلیہ موجود نہ ہوتو معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا ،انصاف تاخیر سے ملا لیکن پھر بھی شکرگزارہیں ۔
لیگی رہنما نے کہاآج شہبازشریف کا بیانہ سرخرو ہواہے،نیب کووزیراعظم اورشہزاداکبرکنٹرول کررہے ہیں،نیب شہبازشریف پرکرپشن کاالزام ثابت نہیں کرسکا۔