اکبرایس بابر اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو مئی تکا سکروٹنی مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

               
April 14, 2021 · اہم خبریں, قومی
غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو

غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے اکبرایس بابر کی ریکارڈ فراہمی کی درخواست خارج کردی ۔

الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ریکارڈ فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ریکارڈ کی فراہمی درخواست پر فیصلہ سنادیا،الیکشن کمیشن نے اکبرایس بابر کو ریکارڈ فراہم کرنے سے انکارکردیا ۔

الیکشن کمیشن نے اکبرایس بابرکو محدود پیمانہ پر ریکارڈ تک رسائی کی اجازت پراسکروٹنی کمیٹی کافیصلہ برقراررکھا،فیصلے میں کہاگیاہے کہ اکبرایس بابراپنے وکیل کے ہمراہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں،الیکشن کمیشن نے اکبرایس بابرکی درخواست خارج کردی ۔

الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو مئی تک اسکروٹنی مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، دونوں فریقین کو 8 روز تک ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت ہوگی ۔