وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے۔ 50 لاکھ نوکریاں تو کیا ملنی تھیں، ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آزاد کر دیا ہے، اب وہ کسی کو جوابدہ نہیں،اسٹیٹ بینک کو اتنا طاقتورکردیا کہ اس کے معاملے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا،ملک میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے کم ہے، ہم آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدل رہے ہیں۔ ہم لوگوں کی ویکسی نیشن نہیں کر پا رہے یہ بڑی ناکامی ہے، ویکسی نیشن کے بعد بھی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کو نا چھوڑیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو نا کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے، گڈز ٹرانسپورٹ کو روکنے کا نہیں کہا، صرف پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندیاں لگائی ہیں، اگر صورتحال تشویشناک ہوتی ہے تو وفاق سے پبلک ٹرانسپورٹ پر مزید پابندیاں لگانے کا کہیں گے، پہلے بھی وفاق سے کہا تھا کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔