مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے شہباز شریف پر فخر ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نےنوازشریف کے بیانیے پردلیری سے سزاقبول کی، ایسے حوصلے کبھی شکست نہیں کھاتے، مجھے شہباز شریف پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام میں کم وبیش تمام ن لیگی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ وہ سزا ہے جو انھیں نواز شریف کے بیانیے پرکھڑا رہنے پر ملی۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدراور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔