وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا عمل ایک دو دن میں مکمل ہوجائے گا۔
نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی لیکن تحریک لبیک نے احتجاج کی کال دے دی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاستیں اور حکومتیں منت سماجت نہیں کرتیں، لیکن ہم نے یہ بھی کرکے دیکھ لیا۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کی جانب سے اشتعال انگیز احتجاج کے باعث دلبرداشتہ ہوں۔
نورالحق قادری نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ صبر وتحمل کے ساتھ کئی ماہ تک تحریک لبیک پاکستان کے رہنماوَں کے ساتھ مذاکرات جاری رہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران ملک بھر کے کاروباری افراد اور عوام کو شدید اذیت دی گئی۔