اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پرکارسرکار مداخلت کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی میرپورماتھیلوکورٹ میں پیش ہوئے،حلیم عادل شیخ کیخلاف کار سرکارمیں مداخلت کامقدمہ درج کیاگیاتھا ،عدالت نے حلیم عادل شیخ پرفرد جرم عائدکردی ،حلیم عادل شیخ نے فردجرم سے انکارکردیا ،عدالت نے سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔