غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانے نے ملک میں موجود اپنے شہریوں کو ای میل کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو لاحق سنگین خطرات کے باعث فرانسیسی شہری اورادارے فوری طورپرعارضی طورپرملک چھوڑ دیں۔
سفارت خانے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان چھوڑنے کےلیے کمرشل ائیرلائنزکی مدد لی جائے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق رابطہ کرنے پر سفارتخانے نے اس خبرکی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس دوران سفارتخانہ بدستور کھلا رہے گا اور محدود اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے اوراحتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
#BREAKING French embassy advises its citizens to leave Pakistan over 'serious threats' pic.twitter.com/5fFedOAd3k
— AFP News Agency (@AFP) April 15, 2021
اس کےعلاوہ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دیدی ۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی۔انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی۔ وزارتِ داخلہ کی سمری پروفاقی کابینہ نے منظوری دی۔