وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان رابطے کیلیے کوششیں تیزکردی گئیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ بعض حکومتی وزرانے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے کرلئے ،وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیر ترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلیے رابطے جاری ہیں،حکومتی ارکان کاکہناہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام و فہیم سے حل ہو ،سخت بیانات سے گریزبہت ضروری ہے۔