لاہور: حکومت پنجاب نے ڈھائی ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیوٹ اداروں کو دینے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب پنجاب دھائی ہزار سکولوں کونئے ریٹس کے تحت پرائیویٹ اداروں کو دینے پرغور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اشخاص یا اداروں کو محکمہ سکول فی بچے کے حساب سے پیسے بھی ادا کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ سکولوں کو چلانے کے لیے فی بچہ 650 روپے پرائیویٹ اداروں کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق سکولوں کو پرائیوٹ اداروں یا شخصیات کو دینے کا بنیادی مقصد تعلیمی معیارکو بہتر بنانا ہے۔