کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1747ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 428روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 103000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 88305روپے ہوگٸی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1330روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1140.26روپے پر مستحکم رہی ہے۔