ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لیے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔فائل فوٹو
ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لیے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔فائل فوٹو

تحریک لبیک احتجاج‘میڈیا یکطرفہ خبریں چلاکرتعصب کا مظاہرہ کررہا ہے

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے شکوہ کیا ہےکہ میڈیا یکطرفہ خبریں چلاکر تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اسکرین پر تحریک لبیک پاکستان تنظیم کا نام نہیں چلایا جاتا ایک مذہبی تنظیم لکھا جاتا ہے، یہ ہمارا آزاد میڈیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے اس میں ہدایات اور دینی طبقات کے ساتھ ان لبرل اداروں کی اپنی عصیبتیں اور نفرتیں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں بھی دھرنے دیےگئے اور سڑکیں بلاک کی گئیں لیکن ایسا طرز عمل نہیں اختیارکیا گیا جس کامظاہرہ اب کیا گیا ہے، اس سے حکومت اور میڈیا کی عصبیت کا ہرکوئی اندازہ لگاسکتا ہے۔
سیلانی ویلفیئر کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سعد رضوی اور احتجاج کے دوران پکڑے جانے والے تحریک لبیک کے کارکنوں اور عہدیداروں کو فوری طور پر رہا کرے تاکہ عید اپنے اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں۔
مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ وہ تحریک کے کارکنوں کو بھی پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔