حب میں چوکی پر دستی بم سے حملہ، ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی

زخمی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں

April 15, 2021 · اہم خبریں, قومی
زخمی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں

زخمی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نامعلوم افراد نے فورسز چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گیٹرون کمپنی کے سامنے قائم ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جس کے بعد دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے تاہم تاحال فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔