وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ٹوئٹر پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیرحافظ محمد سعد رضوی کا تازہ بیان شیئرکیا ہے۔
تحریری بیان میں حافظ سعد رضوی نے اپنی جماعت کی شوریٰ ممبران کے نام پیغام میں اپیل کی ہےکہ ملکی مفاد اور عوام الناس کی خاطر کوئی غیر قانونی اقدام نہ اٹھایا جائے۔
سعد رضوی نے اپیل کی ہےکہ تمام احتجاجی جلسے اور روڈ بلاک فی الفور ختم کیے جائیں، تمام کارکنان پرامن طور پر اپنے اپنےگھروں کو واپس چلے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سےمکمل تعاون کیا جائے۔
انہوں نے اپیل کی ہےکہ مرکز و مسجد رحمت العالمینؐ کے باہر بھی احتجاج اور دھرنا فی الفور ختم کردیا جائے۔