کورونا وائرس سے 110 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 61 ہزار 173اسلام آباد میں 68 ہزار 665 ، سندھ میں 2 لاکھ 70 ہزار 963، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 3 ہزار 419، بلوچستان میں 20 ہزار 662، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163، جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 137 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 481 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں،اب تک 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔