پی ٹی اے کی جانب سے سے عارضی طور پر پابندی کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹ بند ہونا شروع ہوگئی ہیں اور وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا پردن گیارہ بجے سے سہہ پہر تین بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی ۔
سوشل میڈیا پرپابندی کا مقصٓد نماز جمعہ کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج ناکانم بنانا ہے،حکومت کا خیال ہے کہ مذہبی جماعت کے کارکن سوشل میڈیا کا استعمال کرکے انتشار پھیلا رہے ہیں جبکہ ٹی وی چینلزپرکوریج پرپہلے ہی پابندی عائد ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام ، ٹوئٹر، فیس بک ، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دن گیارہ بجے سے شام تین بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاہم ابتدائی طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ پابندی کیوں لگائی گئی؟ بعض ماہرین کاکہناہے کہ تجرباتی بنیادوں پر یہ پابندی لگائی گئی تاہم حکومت کا باضابطہ موقف معلوم نہیں ہوسکا۔
سیکیورٹی ماہرین کاکہناہے کہ گزشتہ دنوں سے ملک میں جاری ہنگاموں کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر جمعۃ المبارک کے اجتماعات کی وجہ سے احتجاج کا خطرہ تھا جس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں کی پابندی عائد کردی۔