متاثرین کو گھر دینے تک وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاﺅس الاٹ کردیتے ہیں۔فائل فوٹو
متاثرین کو گھر دینے تک وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاﺅس الاٹ کردیتے ہیں۔فائل فوٹو

کورونا مثبت وکیل کی پیشی پر چیف جسٹس کے بینچ میں کھلبلی مچ گئی

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزاراحمد کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزاراحمد کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ کی سماعت ملتوی کی درخواست آئی تھی، جس پروکیل خالد محمود نے کہا کہ مجھے کورونا ہوا ہے پھر بھی آگیا ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کواس طرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، عدالت کے حکم پروکیل خالد محمود کورٹ روم سے باہرنکل گئے۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے عدالتی عملے سے استفسارکیا کہ فائل کون اٹھا کرلایا جس پرعملے نے کہا کہ فائل اٹھانے والا بارکا ملازم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملازم کومعلوم ہے وکیل کوکورونا ہوا ہے پھرفائل نہیں اٹھانا چاہیے۔ وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں میں اسپرے کیا گیا۔