پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنمائوں میں ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگوکی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماوں نے پی ڈی ایم کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہیے ، پی ڈی ایم کو متحدہ رکھنے کیلیے پیپلزپارٹی کی قیادت سے بھی رابطے میں ہوں ۔نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی صحت کے بارے بھی دریافت کیا۔
یادرہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب ملک میں امن وامان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے چند گھنٹوں کے لیے سوشل مٰیڈیا بند کردیا گیا۔