وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، اور وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کو وزیرتوانائی بنادیا گیا، جبکہ ان کی جگہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنایا گیا ہے۔
عمر ایوب خان سے وزارت توانائی کی ذمے داریاں لے کرانہیں وزیراقتصادی امور مقررکیا گیا ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار بنایا گیا ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کی ذمے داری دی گئی تھی، جبکہ شبلی فراز سے وزارت اطلاعات لے کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔