کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد ٹی ایل پی کو فنڈز دینے پر پابندی ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلی گئی ہے، اور قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں 79 ویں نمبر پر شامل کیا ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری
نیکٹا کے مطابق کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنڈز دینے پر پابندی ہوگی، اوراس تنظیم کو خیرات، صدقات یا کسی قسم کی امداد دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہوگی۔ نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کے تعین کیلیے وزارت داخلہ کےچیف سیکریٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔