مسلم لیگ ن کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کا کوئی پتا نہیں کہ پاکستان کی الاٹنمٹ پربھی سوال اٹھادے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ساٹھ سال پیچھے جا کر لوگوں کی پراپرٹی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں اگر ایسا ہی رہا توکوئی پتا نہیں یہ لوگ پاکستان کی الاٹنمٹ پر سوالات اٹھادیں۔حکومت کی جانب سے شریف فیملی کی اراضی کے انتقال کومنسوخ کیاگیا ،ملک جب بنا تو ساری سرکاری اراضی تھی جو بعد میں شہریوں کوالاٹ کی گئی، آپ نے مجرمانہ سوچ کے تحت لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے،اگر ایسے انتقام لینا ہے تو زمان پارک کی زمین بھی چیک کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے3روز سے پوراملک جام تھا،ہرمرکزی روڈبلاک تھا،لوگ سڑکوں پردھکے کھارہے تھے،ایمبولنس میں مریض مر رہے تھے لیکن وزیر اعظم کو کوئی فکر نہیں تھی، انہی3 دن میں ریونیوآفیسرزکورات رات بھربٹھا یا گیا۔ کل کو اگر کوئی افسر کہے گا کہ ہم مجبور تھے تو پھر اس کا ردعمل آے گا۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اندھے انتقام پر احتساب کا ڈرامہ فلاپ ہو رہا ہے، بنی گالا اگر ریگولرائز ہوسکتا ہے تو آپ میاں صاحب کو بھی نوٹس دے دیں کہ 25 لاکھ جمع کرا دیں، زمان پارک کا ریکارڈ دیکھیں تو وہ بھی سٹیٹ لینڈ تھی، پورا پنجاب ہی سٹیٹ لینڈ تھا جو مختلف اسکیموں کے تحت الاٹمنٹس ہوئیں۔