وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کراچی، مسلم لیگ ن کی ترجما ن مریم اورنگ زیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کردیا۔
لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران صاحب کو این اے249 الیکشن کے دوران کراچی کادورہ کرنے سے روکے،الیکشن کمیشن کے قاعدے قانون کی دھجیاں اڑاتے سلیکٹڈ وزیراعظم ترقیاتی پیکج جاری کررہے ہیں،ارکان قومی اسمبلی کو تو حلقے میں جانے کی اجازت نہیں۔ الیکشن کمیشن کراچی میں سرکاری وسائل استعمال کرکے الیکشن چوری کرنے کے پلان کا نوٹس لے۔
مریم اورنگز یب نے کہا کہ 3سال سے عمران صاحب کو کراچی کے لیے ایک روپیہ یاد نہیں آیا مگرضمنی الیکشن کے دوران 11 ارب روپے یاد آگیا ہے،کراچی کے لوگوں کو 11 ارب کاجھوٹ کیوں بول رہے ہیں آپ کے پاس تو 11روپے بھی نہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجما ن نے کہا کہ عمران صاحب اب کراچی اورسندھ کے عوام آپ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،قوم ان فراڈیوں،جعلسازوں اوروعدوں سے مکرنے والوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔