مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نیب کے ٹاوٹ شہزاد اکبرنے مجھے آج کثرت سے یاد کیاہے ان سے کہوں گا کہ شہزاد اکبر صاحب آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں، آپ کو انجام تک پہنچائیں گے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر صاحب ذلالت آپ کا مقدر ہے،براڈ شیٹ میں آپ نے کمیشن کھایاہےاورآپ برطانیہ کی عدالتوں میں بھی ذلیل ہورہے ہیں، آپ کو اسپین میں اہلیہ کی طرف سے وراثت میں جائیداد ملی،ہم کاغذ لہرائیں گے نہیں، ہتھکڑی لگے گی سیدھے جیل جائو گے۔27اپریل تک ہمارے پاس حکم امتناع ہے،اگر کوئی غیر قانونی حرکت کی گئی تو ہم استغاثہ تیار کررہے ہیں۔