لاہور: صوبہ پنجاب کے چند اضلاع میں 19 اپریل سے اسکولوں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کیا ہے۔
پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سرکاری اور نجی سکولوں میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز 19 اپریل سے شروع ہو جائیں گی۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے واضح کیا ہے کہ کلاسیں ہفتے میں صرف دو دن ہوں گی۔
وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق پیر اور جمعرات کو ہی اسکولوں میں کلاسیں لینے کی اجازت ہوگی۔
صوبائی وزیر کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، ملتان ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودہ، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں 19 اپریل سے کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے جب کہ صوبے کے دیگر اضلاع پہلے سے جاری شیڈول پر ہی عمل درآمد کریں گے۔