سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔فائل فوٹو
سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔فائل فوٹو

سندھ: کورونا ایس او پیزکا نیا حکمنامہ جاری، کاروباری اوقات تبدیل

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز میں توسیع اور نئی پابندیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کرونا کی نئی پابندوں کا نفاذ 16 مئی تک رہے گا۔
سرکاری حکمنامے کے تحت تجارتی سرگرمیاں اب جمعہ کے بجائے ہفتہ اوراتوار کو مکمل طور پر بند ہوں گی۔ تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ کی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز سحری سے لے کر شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو تمام تجارتی وکاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔
محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق ہفتے اور اتوار کو اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق16 مئی تک سیاسی، ثقافتی، سماجی اور کھیلوں کی ہرطرح کی سرگرمیوں پرپابندی ہوگی جب کہ ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آؤٹ ڈور کھانوں کے اوقات کار افطاری کےبعد سے لے کر رات12 بجے تک ہوں گے۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ‌ بند رہے گی۔
نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ رات 12 بجے کے بعد صرف ہوم ڈلیوری اورٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔