گورنر پارلیمانی سیکریٹریز اور مشیران کے استعفے قبول نہیں کر سکتے ۔فائل فوٹو
گورنر پارلیمانی سیکریٹریز اور مشیران کے استعفے قبول نہیں کر سکتے ۔فائل فوٹو

بلوچستان میں بھی کورونا کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اعلان

محکمہ داخلہ بلوچستان نے کورونا کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے کے ملحقہ بارڈر مکمل بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار تعطیل ہوگی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے اوقات سحر سے شام 6 بجے تک ہوں گے، جبکہ مارکیٹس، تجارتی مراکز، مالز اور بازار ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، ہوٹلوں میں آؤٹ ڈور کھانوں کیلئے افطار سے رات 12 تک اجازت ہوگی، جبکہ نماز تراویح صرف کھلی جگہ پر ادا کی جائیں گی۔
سینما، زیارات، کھیلوں اور ثقافتی میلوں پر مکمل پابندی ہوگی، پارکس اور تفریح گاہیں بھی مکمل طور پر بند رہیں گی جبکہ 50 فیصد گھر سے کام کرنے کی پالیسی برقرار رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی اور پابندیوں کا اطلاق یکم مئی تک ہوگا۔